Book - حدیث 2302

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ فِيمَا تَجْتَنِبُهُ الْمُعْتَدَّةُ فِي عِدَّتِهَا صحیح حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ح، وحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ الْقُهِسْتَانِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ بَكْرٍ السَّهْمِيَّ، عَنْ هِشَامٍ وَهَذَا لَفْظُ ابْنِ الْجَرَّاحِ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >لَا تُحِدُّ الْمَرْأَةُ فَوْقَ ثَلَاثٍ, إِلَّا عَلَى زَوْجٍ, فَإِنَّهَا تُحِدُّ عَلَيْهِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا، وَلَا تَلْبَسُ ثَوْبًا مَصْبُوغًا، إِلَّا ثَوْبَ عَصْبٍ، وَلَا تَكْتَحِلُ، وَلَا تَمَسُّ طِيبًا، إِلَّا أَدْنَى طُهْرَتِهَا، إِذَا طَهُرَتْ مِنْ مَحِيضِهَا, بِنُبْذَةٍ مِنْ قُسْطٍ أَوْ أَظْفَارٍ. قَالَ يَعْقُوبُ مَكَانَ عَصْبٍ إِلَّا مَغْسُولًا. وَزَادَ يَعْقُوبُ وَلَا تَخْتَضِبُ.

ترجمہ Book - حدیث 2302

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل باب: عدت والی اپنے ایام عدت میں کن امور سے اجتناب کرے سیدہ ام عطیہ ؓا سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” عورت کسی ( میت ) پر تین دن سے زیادہ سوگ نہ کرے ، سوائے شوہر کے ۔ اس کے لیے چار ماہ دس دن سوگ کرے ، کوئی رنگین کپڑا نہ پہنے مگر وہ کپڑا جس کی بنائی ہی رنگین دھاگوں سے ہو ( یمنی دھاری دار چادر وغیرہ ) نہ سرمہ لگائے نہ خوشبو استعمال کرے مگر حیض سے طہارت کے وقت معمولی قسط یا اظفار کی خوشبو استعمال کر سکتی ہے ۔ “ یعقوب نے «عصب» کی بجائے «مغسولا» کا لفظ استعمال کیا اور «ولا تختضب» کا اضافہ بھی کیا ( مہندی نہ لگائے)
تشریح : عورت خواہ مدخولہ ہو یا غیر مدخولہ ،چھوٹی ہو یا بڑی ،شوہر کی وفات پر اس کے لئے واجب ہے کہ چار ماہ دس دن تک مذکورہ امور کی پابندی کرے اور اس طرح سے سادگی اپنائے ۔ عورت خواہ مدخولہ ہو یا غیر مدخولہ ،چھوٹی ہو یا بڑی ،شوہر کی وفات پر اس کے لئے واجب ہے کہ چار ماہ دس دن تک مذکورہ امور کی پابندی کرے اور اس طرح سے سادگی اپنائے ۔