Book - حدیث 2291

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابُ مَنْ أَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ صحیح موقوف حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، أَخْبَرَنِي أَبُو أَحْمَدَ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: كُنْتُ فِي الْمَسْجِدِ الْجَامِعِ مَعَ الْأَسْوَدِ، فَقَالَ: أَتَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِي اللَّه عَنْهم، قَالَ: مَا كُنَّا لِنَدَعَ كِتَابَ رَبِّنَا وَسُنَّةَ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِ امْرَأَةٍ, لَا نَدْرِي, أَحَفِظَتْ ذَلِكَ أَمْ لَا؟!

ترجمہ Book - حدیث 2291

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل باب: فاطمہ بنت قیس کی روایت کا انکار کرنے والوں کا بیان ابواسحاق کہتے ہیں کہ میں اسود بن یزید کے ساتھ ( کوفہ کی ) جامع مسجد میں بیٹھا ہوا تھا انہوں نے بیان کیا کہ فاطمہ بنت قیس ، سیدنا عمر بن خطاب ؓ کے پاس آئی تو سیدنا عمر ؓ نے کہا : ” ہم اپنے رب کی کتاب اور اپنے نبی کریم ﷺ کی سنت کو ایک عورت کے بیان پر نہیں چھوڑ سکتے ، نہ معلوم اس نے یاد بھی رکھا ہے یا نہیں ۔ “
تشریح : اس کی تفصیل مذکورہ بالا فائدہ میں گزر چکی ہے۔ اس کی تفصیل مذکورہ بالا فائدہ میں گزر چکی ہے۔