Book - حدیث 2288

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ فِي نَفَقَةِ الْمَبْتُوتَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ أَنَّ زَوْجَهَا طَلَّقَهَا ثَلَاثًا، فَلَمْ يَجْعَلْ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفَقَةً وَلَا سُكْنَى.

ترجمہ Book - حدیث 2288

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل باب: تین طلاق یافتہ ( طلاق بتہ والی ) کے خرچ کے احکام و مسائل شعبی سیدہ فاطمہ بنت قیس ؓا سے بیان کرتے ہیں کہ ان کے شوہر نے ان کو تین طلاقیں دی تھیں تو نبی کریم ﷺ نے اس کے لیے کوئی خرچہ اور رہائش ( شوہر پر ) لازم نہیں کی تھی ۔