Book - حدیث 2284

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ فِي نَفَقَةِ الْمَبْتُوتَةِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، أَنَّ أَبَا عَمْرِو بْنَ حَفْصٍ طَلَّقَهَا الْبَتَّةَ وَهُوَ غَائِبٌ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا وَكِيلَهُ بِشَعِيرٍ، فَتَسَخَّطَتْهُ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا لَكِ عَلَيْنَا مِنْ شَيْءٍ! فَجَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ لَهَا: >لَيْسَ لَكِ عَلَيْهِ نَفَقَةٌ<، وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ فِي بَيْتِ أُمِّ شَرِيكٍ، ثُمَّ قَال:َ >إِنَّ تِلْكَ امْرَأَةٌ يَغْشَاهَا أَصْحَابِي، اعْتَدِّي فِي بَيْتِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ, فَإِنَّهُ رَجُلٌ أَعْمَى, تَضَعِينَ ثِيَابَكِ، وَإِذَا حَلَلْتِ فَآذِنِينِي،< قَالَتْ: فَلَمَّا حَلَلْتُ, ذَكَرْتُ لَهُ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ وَأَبَا جَهْمٍ خَطَبَانِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >أَمَّا أَبُو جَهْمٍ, فَلَا يَضَعُ عَصَاهُ عَنْ عَاتِقِهِ، وَأَمَّا مُعَاوِيَةُ, فَصُعْلُوكٌ لَا مَالَ لَهُ، انْكِحِي أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ<. قَالَتْ: فَكَرِهْتُهُ، ثُمَّ قَالَ: >انْكِحِي أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ<، فَنَكَحْتُهُ، فَجَعَلَ اللَّهُ تَعَالَى فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا، وَاغْتَبَطْتُ بِهِ

ترجمہ Book - حدیث 2284

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل باب: تین طلاق یافتہ ( طلاق بتہ والی ) کے خرچ کے احکام و مسائل سیدہ فاطمہ بنت قیس ؓا سے مروی ہے کہ ( ان کے شوہر ) ابوعمرو بن حفص نے ان کو طلاق بتہ دے دی تھی ( مختلف اوقات میں تین طلاقیں ) اور وہ خود ( گھر میں ) موجود نہیں تھے ۔ تو ان کے وکیل نے فاطمہ کی طرف کچھ ” جَو “ بھیجے تو انہوں نے ان کو کم سمجھا اور اس پر راضی نہ ہوئیں ۔ تو وکیل نے کہا : قسم اللہ کی ! ( اخراجات کے سلسلے میں ) تیرے لیے ہم پر کوئی چیز واجب ہی نہیں ہے ۔ تو وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں اور آپ سے اس کا ذکر کیا ، آپ نے اس سے فرمایا ” اس کے ذمے تمہارا کوئی خرچ نہیں ہے ۔ “ اور اسے حکم دیا کہ ام شریک کے گھر میں عدت گزارے ۔ پھر فرمایا ” اس عورت کے ہاں میرے صحابہ آتے رہتے ہیں ، تو ابن ام مکتوم کے گھر میں عدت گزارو ۔ وہ نابینا آدمی ہے ، تمہیں اپنے کپڑے اتارنے میں بھی آسانی رہے گی اور جب تم حلال ہو جاؤ ( تمہارے ایام عدت گزر جائیں ) تو مجھے اطلاع دینا ۔ “ کہتی ہیں کہ جب میں حلال ہو گئی تو میں نے آپ ﷺ کو بتایا کہ معاویہ بن ابی سفیان اور ابوجہم نے مجھے نکاح کا پیغام بھیجا ہے ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” ابوجہم تو اپنے کندھے سے لٹھ ہی نہیں اتارتا ہے ۔ اور معاویہ ، تو وہ فقیر آدمی ہے ، اس کے پاس کوئی مال نہیں ہے ۔ تم اسامہ بن زید سے نکاح کر لو ۔ “ کہتی ہیں کہ میں نے اس کو ناپسند کیا ۔ آپ نے پھر فرمایا ” اسامہ بن زید سے نکاح کر لو ۔ “ چنانچہ میں نے ان سے نکاح کر لیا ۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں بہت خیر ( اور برکت ) فرمائی اور اس وجہ سے مجھ پر رشک کیا جاتا تھا ۔
تشریح : شوہر جب اپنی بیوی کو مختلف اوقات میں تین طلاقیں دے دے ،تو اسے رجوع کاحق حاصل نہیں رہتا ۔ ایسی طلاق کو بتہ کہتے ہیں ، لغت میں بت کے معنی ہیں کاٹ دینا کسی امرکو نافذکردینا ۔ اردومیں مستعمل لفظ البتہ بمعنی یقین کا ماخذبھی یہی ہے ۔ شوہر جب اپنی بیوی کو مختلف اوقات میں تین طلاقیں دے دے ،تو اسے رجوع کاحق حاصل نہیں رہتا ۔ ایسی طلاق کو بتہ کہتے ہیں ، لغت میں بت کے معنی ہیں کاٹ دینا کسی امرکو نافذکردینا ۔ اردومیں مستعمل لفظ البتہ بمعنی یقین کا ماخذبھی یہی ہے ۔