كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ فِي الْمُرَاجَعَةِ صحیح حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الزُّبَيْرِ الْعَسْكَرِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَلَّقَ حَفْصَةَ، ثُمَّ رَاجَعَهَا.
کتاب: طلاق کے احکام و مسائل
باب: ( طلاق کے بعد ) رجوع کے احکام و مسائل
سیدنا عمر ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدہ حفصہ ؓا کو طلاق دے دی ، مگر پھر آپ ﷺ نے ان سے رجوع کر لیا ۔
تشریح :
1 :پہلی اور دوسری طلاق کے بعد عدت کے دوران میں رجوع کیا جا سکتا ہے اور چاہیے کہ دوگوارہ ضرور بنائے جائیں
2 : حضرت حفصہ رضی اللہ سے رجوع کے بارے میں جناب قیس بن زید (تابعی صغیر ) کی مرسل روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا : جبرئیل میرے پاس آئے اور کہا کہ حفصہ سے رجوع فرمالیں ۔ یہ بہت روزے رکھنے والی اور بہت قیام کرنے والی خاتون ہیں اور جنت میں آپ کی بیوی ہیں .ارواء الغلیل‘حدیث نمبر2077)