Book - حدیث 2282

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ فِي نَسْخِ مَا اسْتَثْنَى بِهِ مِنْ عِدَّةِ الْمُطَلَّقَاتِ حسن حَدَّثَنَاأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: {وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ}[البقرة: 228]، وَقَالَ: {وَاللَّائِي يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَائِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ}[الطلاق: 4]، فَنُسِخَ مِنْ ذَلِكَ، وَقَالَ: {ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَمَسُّوهُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّونَهَا}[الأحزاب: 49].

ترجمہ Book - حدیث 2282

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل باب: عام مطلقات میں سے جن کی عدت منسوخ ہے سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ ( اللہ کا جو فرمان ہے ) ” طلاق والی عورتیں تین حیض انتظار کریں ۔ “ ( تو اس سے وہ عورتیں نکال دی گئیں جو حیض سے مایوس ہو جائیں ) اور ان کے لیے کہا کہ ” تمہاری جو عورتیں حیض سے مایوس ہوں ، اگر تمہیں کوئی شبہ ہو تو ان کی عدت تین ماہ ہے ۔ “ پھر ان میں سے مزید یہ استثنا فرمایا ” اگر تم انہیں مساس سے قبل ہی طلاق دے دو تو ان پر کوئی عدت نہیں ۔ “ ( الاحزاب 49 )
تشریح : حضرت ابن عباس نے اسے نسخ یا استثنا سے تعبیر فرمایا ہے ،لیکن دراصل مختف صورتوں کے مختلف احکام ہیں ۔ عام مطلقہ عورت کی عدت تین حیض (یا تین طہر )ہیں ۔ لیکن جس کو حیض آنا بند ہو گیا ہو یا جیسے حیض آنا شروع ہی نہیں ہوا تو ان کی عدت تین مہینے ہو گی اور جس عورت کو خلوت اور مساس سے پہلے طلاق دے دی جائے تو اسکے لئے کوئی عدت ہی نہیں ہے ۔ اسی طرح جو عورت حاملہ ہو اسے طلاق مل جائے یا اس کا خاوند فوت ہو جائے تو اس کی عدت وضع حمل ہے جبکہ بیوہ عورت کی عدت چار مہینے دس دن ہے ۔ حضرت ابن عباس نے اسے نسخ یا استثنا سے تعبیر فرمایا ہے ،لیکن دراصل مختف صورتوں کے مختلف احکام ہیں ۔ عام مطلقہ عورت کی عدت تین حیض (یا تین طہر )ہیں ۔ لیکن جس کو حیض آنا بند ہو گیا ہو یا جیسے حیض آنا شروع ہی نہیں ہوا تو ان کی عدت تین مہینے ہو گی اور جس عورت کو خلوت اور مساس سے پہلے طلاق دے دی جائے تو اسکے لئے کوئی عدت ہی نہیں ہے ۔ اسی طرح جو عورت حاملہ ہو اسے طلاق مل جائے یا اس کا خاوند فوت ہو جائے تو اس کی عدت وضع حمل ہے جبکہ بیوہ عورت کی عدت چار مہینے دس دن ہے ۔