كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابُ التَّغْلِيظِ فِي الِانْتِفَاءِ ضعیف حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ حِينَ نَزَلَتْ آيَةُ الْمُتَلَاعِنَيْنِ: >أَيُّمَا امْرَأَةٍ أَدْخَلَتْ عَلَى قَوْمٍ مَنْ لَيْسَ مِنْهُمْ, فَلَيْسَتْ مِنَ اللَّهِ فِي شَيْءٍ، وَلَنْ يُدْخِلَهَا اللَّهُ جَنَّتَهُ، وَأَيُّمَا رَجُلٍ جَحَدَ وَلَدَهُ وَهُوَ يَنْظُرُ إِلَيْهِ، احْتَجَبَ اللَّهُ مِنْهُ وَفَضَحَهُ عَلَى رُءُوسِ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ.
کتاب: طلاق کے احکام و مسائل
باب: بچے کا انکار کر دینا انتہائی برا عمل ہے
سیدنا ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ جب لعان کے متعلق آیت اتری تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : ” جو عورت کسی قوم میں کسی غیر کو داخل کر دے ، جو ان میں سے نہ ہو تو وہ اﷲ کے ہاں کوئی مقام نہیں رکھتی ، اور اﷲ تعالیٰ اسے اپنی جنت میں ہرگز داخل نہیں کرے گا ۔ اور جس شخص نے اپنے بچے کا انکار کیا جبکہ بچہ اس کی طرف دیکھ رہا ہو ، تو اﷲ تعالیٰ اس سے حجاب فر لے گا اور اولین و آخرین کے روبرو اسے رسوا کرے گا ۔ “
تشریح :
کوئی عورت کہیں بدکاری کرےاور حاملہ ہوجائے اور پھر بچے کو شوہر اور اس کی قوم سے ملادےیا کوئی باپ بلاوجہ معقول ومشروع بچے سے انکار کردےتویہ انتہائی مکروہ اور غلیظ کام ہے۔اور یہ دونوں عمل کبائر میں سےہیں۔
کوئی عورت کہیں بدکاری کرےاور حاملہ ہوجائے اور پھر بچے کو شوہر اور اس کی قوم سے ملادےیا کوئی باپ بلاوجہ معقول ومشروع بچے سے انکار کردےتویہ انتہائی مکروہ اور غلیظ کام ہے۔اور یہ دونوں عمل کبائر میں سےہیں۔