Book - حدیث 2258

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ فِي اللِّعَانِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: رَجُلٌ قَذَفَ امْرَأَتَهُ؟ قَالَ: فَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَخَوَيْ بَنِي الْعَجْلَانِ، وَقَالَ: >اللَّهُ يَعْلَمُ أَنَّ أَحَدَكُمَا كَاذِبٌ، فَهَلْ مِنْكُمَا تَائِبٌ؟< يُرَدِّدُهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ-، فَأَبَيَا فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا.

ترجمہ Book - حدیث 2258

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل باب: لعان کے احکام و مسائل جناب سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے پوچھا کہ کوئی شخص اپنی بیوی پر تہمت لگائے تو ؟ انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے بنی عجلان کے ایک جوڑے میں تفریق کرا دی تھی ( عویمر اور اس کی بیوی میں ) اور فرمایا تھا ” اﷲ ہی خوب جانتا ہے ، تم دونوں میں سے ایک جھوٹا ہے ، تو کیا تم میں سے کوئی توبہ کر رہا ہے ؟ “ آپ نے اپنی یہ بات تین بار دہرائی مگر انہوں نے انکار کر دیا ۔ چنانچہ آپ نے ان میں تفریق کرا دی ۔