Book - حدیث 2243

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ فِي مَنْ أَسْلَمَ وَعِنْدَهُ نِسَاءٌ أَكْثَرُ مِنْ أَرْبَعٍ أَوْ أُخْتَانِ حسن حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ يُحَدِّثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجَيْشَانِيِّ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ فَيْرُوزَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي أَسْلَمْتُ وَتَحْتِي أُخْتَانِ؟ قَال:َ >طَلِّقْ أَيَّتَهُمَا شِئْتَ.

ترجمہ Book - حدیث 2243

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل باب: اگر کسی کے اسلام قبول کرنے کے وقت اس کی زوجیت میں چار سے زیادہ بیویاں ہو یا دو بہنیں ہوں تو؟ سیدنا فیروز ( دیلمی ) ؓ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں نے اسلام قبول کیا ہے اور میری زوجیت میں دو بہنیں ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” ان میں سے کسی ایک کو طلاق دے دو ۔ “
تشریح : 1۔اسلام سے پہلے کے نکاح اسلام میں صحیح تسلیم کیے جاتے ہیں۔الا یہ کہ اس میں کوئی اسلامی حرمت موجود ہو۔مثلاً چار سے زیادہ بیویاں ہوں یا دو بہنیں نکاح میں ہوں۔ 2۔آخری حدیث کر راوی فیروز دیلمی رضی اللہ عنہ صحابی ہیں اور انہوں ہی نے عہد نبوی میں مدعی نبوت اسود کو قتل کیا تھا۔(تقریب التھذیب) 3۔اسلام قبول کرتے ہی انسان پر شرعی احکام نافذ ہوجاتے ہیں اور جب ہوجاتا ہے کہ کسی پس وپیش کے بلاتاخیر ان پر عمل کیا جائے جیسے کہ ان واقعات سے واضح ہے۔ 1۔اسلام سے پہلے کے نکاح اسلام میں صحیح تسلیم کیے جاتے ہیں۔الا یہ کہ اس میں کوئی اسلامی حرمت موجود ہو۔مثلاً چار سے زیادہ بیویاں ہوں یا دو بہنیں نکاح میں ہوں۔ 2۔آخری حدیث کر راوی فیروز دیلمی رضی اللہ عنہ صحابی ہیں اور انہوں ہی نے عہد نبوی میں مدعی نبوت اسود کو قتل کیا تھا۔(تقریب التھذیب) 3۔اسلام قبول کرتے ہی انسان پر شرعی احکام نافذ ہوجاتے ہیں اور جب ہوجاتا ہے کہ کسی پس وپیش کے بلاتاخیر ان پر عمل کیا جائے جیسے کہ ان واقعات سے واضح ہے۔