كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ فِي مَنْ أَسْلَمَ وَعِنْدَهُ نِسَاءٌ أَكْثَرُ مِنْ أَرْبَعٍ أَوْ أُخْتَانِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ح، وحَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ حُمَيْضَةَ بْنِ الشَّمَرْدَلِ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ مُسَدَّدٌ ابْنِ عُمَيْرَةَ وَقَالَ وَهْبٌ الْأَسَدِيِّ، قَالَ: أَسْلَمْتُ وَعِنْدِي ثَمَانُ نِسْوَةٍ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >اخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا<. قَالَ أَبو دَاود: وحَدَّثَنَا بِهِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ قَيْسُ بْنُ الْحَارِثِ مَكَانَ الْحَارِثِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ هَذَا هُوَ الصَّوَابُ يَعْنِي قَيْسَ بْنَ الْحَارِثِ.
کتاب: طلاق کے احکام و مسائل باب: اگر کسی کے اسلام قبول کرنے کے وقت اس کی زوجیت میں چار سے زیادہ بیویاں ہو یا دو بہنیں ہوں تو؟ سیدنا حارث بن قیس بن عمیرہ الاسدی ؓ بیان کرتے ہیں کہ جب میں نے اسلام قبول کیا تو میرے ہاں آٹھ عورتیں تھیں ۔ میں نے نبی کریم ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا ” ان میں سے چار کو منتخب کر لو ۔ “ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ ہمیں یہ حدیث احمد بن ابراہیم نے ہشیم کے واسطہ سے بیان کی تو (صحابی کا نام ) حارث بن قیس کے بجائے قیس بن حارث ذکر کیا ۔ احمد بن ابراہیم نے کہا کہ یہی قیس بن حارث ہی صحیح ہے ۔