Book - حدیث 2239

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ إِذَا أَسْلَمَ أَحَدُ الزَّوْجَيْنِ ضعیف حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، أَخْبَرَنِي أَبُو أَحْمَدَ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَسْلَمَتِ امْرَأَةٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَزَوَّجَتْ، فَجَاءَ زَوْجُهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ كُنْتُ أَسْلَمْتُ وَعَلِمَتْ بِإِسْلَامِي! فَانْتَزَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ زَوْجِهَا الْآخَرِ وَرَدَّهَا إِلَى زَوْجِهَا الْأَوَّلِ.

ترجمہ Book - حدیث 2239

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل باب: زوجین میں سے جب کوئی ایک مسلمان ہو جائے تو...؟ سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ رسول ﷺ کے زمانے میں ایک عورت مسلمان ہو گئی اور پھر نکاح کر لیا ۔ بعد ازاں اس کا شوہر بھی نبی کریم ﷺ کے پاس آ گیا ۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں بھی مسلمان ہو چکا تھا اور اسے میرے اسلام قبول کرنے کا علم تھا ۔ چنانچہ رسول ﷺ نے اس کو دوسرے شوہر سے چھین کر ( اس کا نکاح فسخ کرا کے ) پہلے شوہر کی طرف لوٹا دیا ۔
تشریح : 1۔روایت سنداًضعیف ہے تاہم مسئلہ یہی ہے کہ زوجین میں سے کسی ایک کے اسلام قبول کرنے سے تفریق ہوجاتی ہے۔لیکن اگر عدت کے دوران میں شوہر بھی مسلمان ہوجائےتو وہ عورت اسی خاوند کی زوجیت میں رہے گی۔بعدازاںاگر وہ اپنے سابقہ شوہر کا انتظار نہ کرے تو کسی مسلمان سے نکاح کرلینے میں حق بجانب ہے۔لیکن اگر وہ انتظار کرےحتی کہ وہ مسلمان ہوجائےخواہ مدت طویل ہی ہوجائےتوکوئی حرج نہیں۔جیسے کہ درج ذیل باب اور حدیث میں آرہا ہے۔ 1۔روایت سنداًضعیف ہے تاہم مسئلہ یہی ہے کہ زوجین میں سے کسی ایک کے اسلام قبول کرنے سے تفریق ہوجاتی ہے۔لیکن اگر عدت کے دوران میں شوہر بھی مسلمان ہوجائےتو وہ عورت اسی خاوند کی زوجیت میں رہے گی۔بعدازاںاگر وہ اپنے سابقہ شوہر کا انتظار نہ کرے تو کسی مسلمان سے نکاح کرلینے میں حق بجانب ہے۔لیکن اگر وہ انتظار کرےحتی کہ وہ مسلمان ہوجائےخواہ مدت طویل ہی ہوجائےتوکوئی حرج نہیں۔جیسے کہ درج ذیل باب اور حدیث میں آرہا ہے۔