Book - حدیث 2235

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ مَنْ قَالَ كَانَ حُرًّا صحيح خ وأشار إلى أن قوله كان حرا مدرج من قول الأسود حَدَّثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ حُرًّا حِينَ أُعْتِقَتْ، وَأَنَّهَا خُيِّرَتْ فَقَالَتْ: مَا أُحِبُّ أَنْ أَكُونَ مَعَهُ، وَأَنَّ لِي كَذَا وَكَذَا .

ترجمہ Book - حدیث 2235

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل باب: ان حضرات کی دلیل جو کہتے ہیں کہ مغیثؓ آزاد تھے اسود بن یزید ، سیدہ عائشہ ؓا سے بیان کرتے ہیں کہ بریرہ کو جب آزاد کیا گیا تو اس کا شوہر بھی آزاد تھا ۔ اور بریرہ کو اختیار دیا گیا تو وہ کہنے لگی : میں اس کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتی خواہ مجھے اس اس قدر ( مال ) بھی کیوں نہ دے دیا جائے ۔
تشریح : شیخ البانیؒ کے نزدیک (کان حرا) وہ آزاد تھا کا جملہ اسود بن یزید کا کلام ہے اور بقول امام بخاری منقطع ہے جبکہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ اس کا شوہر گلام تھا:صحیح تر ہے۔دیکھیے (صحیح البخاری الطلاق حدیث:5282) شیخ البانیؒ کے نزدیک (کان حرا) وہ آزاد تھا کا جملہ اسود بن یزید کا کلام ہے اور بقول امام بخاری منقطع ہے جبکہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ اس کا شوہر گلام تھا:صحیح تر ہے۔دیکھیے (صحیح البخاری الطلاق حدیث:5282)