كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ فِي الْمَمْلُوكَةِ تُعْتَقُ وَهِيَ تَحْتَ حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ، يُسَمَّى مُغِيثًا، فَخَيَّرَهَا -يَعْنِي: النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ.
کتاب: طلاق کے احکام و مسائل
باب: لونڈی جسے آزاد کر دیا جائے جبکہ وہ کسی آزاد یا غلام کی زوجیت میں ہو
سیدنا ابن عباس ؓ سے منقول ہے کہ بریرہ ؓا کا خاوند کالے رنگ کا غلام تھا ، جس کا نام مغیث تھا ۔ رسول اللہ ﷺ نے بریرہ کو اختیار دیا تھا ۔ ( اپنے شوہر کی زوجیت میں رہے یا اس سے آزاد ہو جائے ) اور اسے حکم دیا تھا کہ عدت گزارے ۔
تشریح :
صحیح حدیث میں ہے کہ اسے تین حیض عدت گزارنے کا حکم دیا گیا تھا۔( سنن ابن ماجہ الطلاق حدیث2077) کیونکہ وہ آزاد ہوچکی تھی۔
صحیح حدیث میں ہے کہ اسے تین حیض عدت گزارنے کا حکم دیا گیا تھا۔( سنن ابن ماجہ الطلاق حدیث2077) کیونکہ وہ آزاد ہوچکی تھی۔