Book - حدیث 2225

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ فِي الظِّهَارِ صحیح قَالَ أَبو دَاود: و سَمِعْت مُحَمَّدَ بْنَ عِيسَى يُحَدِّثُ بِهِ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَكَمَ بْنَ أَبَانَ يُحَدِّثُ بِهَذَا الْحَدِيثِ، وَلَمْ يَذْكُرِ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ عَنْ عِكْرِمَةَ. قَالَ أَبو دَاود: كَتَبَ إِلَيَّ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ قَالَ، أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ بِمَعْنَاهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

ترجمہ Book - حدیث 2225

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل باب: ظہار کے احکام و مسائل امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے محمد بن عیسیٰ کو یہ روایت بیان کرتے سنا ، وہ اسے بواسطہ معتمر ، حکم بن ابان سے روایت کرتے تھے اور اس میں ابن عباس ؓ کا ذکر نہیں کیا ۔ ( بلکہ عکرمہ سے روایت کی ہے ، یعنی سند مرسل ہے ۔ ) ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں حسین بن حریث نے مجھے اس روایت کی یہ سند لکھ بھیجی ( جو کہ مسند ہے ) ہمیں فضل بن موسیٰ نے خبر دی معمر سے ، وہ حکم بن ابان سے ، وہ عکرمہ سے ، وہ ابن عباس ؓ سے ۔ انہوں نے ( مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی ) نبی کریم ﷺ سے بیان کیا ۔