Book - حدیث 2221

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ فِي الظِّهَارِ صحیح حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، أَنَّ رَجُلًا ظَاهَرَ مِنِ امْرَأَتِهِ، ثُمَّ وَاقَعَهَا قَبْلَ أَنَّ يُكَفِّرَ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ: >مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟<، قَالَ: رَأَيْتُ بَيَاضَ سَاقِهَا فِي الْقَمَرِ! قَالَ: >فَاعْتَزِلْهَا حَتَّى تُكَفِّرَ عَنْكَ .

ترجمہ Book - حدیث 2221

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل باب: ظہار کے احکام و مسائل جناب عکرمہ ( مولیٰ ابن عباس ؓ ) سے منقول ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے ظہار کر لیا ، پھر کفارہ ادا کرنے سے پہلے اس کے ساتھ ہمبستر بھی ہو گیا ، اس کے بعد نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور اپنا واقعہ بیان کیا ۔ آپ ﷺ نے پوچھا ” تو نے ایسا کیوں کیا ؟ “ کہنے لگا : میں نے چاندنی میں اس کی پنڈلیوں کی سفیدی دیکھ لی تھی ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” تو پھر اب اس سے دور رہنا حتیٰ کہ اپنا کفارہ دے لے ۔ “
تشریح : ظہار میں کفارہ ادا کرنے سے پہلے قربت جائز نہیں ہے۔ ظہار میں کفارہ ادا کرنے سے پہلے قربت جائز نہیں ہے۔