Book - حدیث 2219

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ فِي الظِّهَارِ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ أَنَّ جَمِيلَةَ، كَانَتْ تَحْتَ أَوْسِ بْنِ الصَّامِتِ، وَكَانَ رَجُلًا بِهِ لَمَمٌ، فَكَانَ إِذَا اشْتَدَّ لَمَمُهُ ظَاهَرَ مِنْ امْرَأَتِهِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى فِيهِ كَفَّارَةَ الظِّهَارِ.

ترجمہ Book - حدیث 2219

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل باب: ظہار کے احکام و مسائل ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ جمیلہ ، سیدنا اوس بن صامت کی زوجیت میں تھی اور اوس میں جنسی شہوت کا مادہ زیادہ تھا ، جب ان پر اس کا غلبہ ہوتا تو وہ اپنی بیوی سے ظہار کر لیا کرتے تھے ۔ تو اللہ تعالیٰ نے ان کے مسئلے میں ظہار کے کفارہ کا حکم نازل فرمایا تھا ۔
تشریح : یہ جمیلہ وہی خاتون ہیں جن کا ذکر پہلے خویلہ کے نام سےآیا ہے۔یاتوان کے دوہی نام تھےیاجمیلہ انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے کہا گیا ہے۔(عون المعبود) واللہ اعلم۔ یہ جمیلہ وہی خاتون ہیں جن کا ذکر پہلے خویلہ کے نام سےآیا ہے۔یاتوان کے دوہی نام تھےیاجمیلہ انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے کہا گیا ہے۔(عون المعبود) واللہ اعلم۔