Book - حدیث 2188

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ فِي سُنَّةِ طَلَاقِ الْعَبْدِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، أَخْبَرَنَا عَلِيٌّ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ بِلَا إِخْبَارٍ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ... بَقِيَتْ لَكَ وَاحِدَةٌ قَضَى بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ أَبو دَاود: سَمِعْت أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ لِمَعْمَرٍ: مَنْ أَبُو الْحَسَنِ هَذَا لَقَدْ تَحَمَّلَ صَخْرَةً عَظِيمَةً. قَالَ أَبو دَاود: أَبُو الْحَسَنِ هَذَا رَوَى عَنْهُ الزُّهْرِيُّ قَالَ الزُّهْرِيُّ وَكَانَ مِنَ الْفُقَهَاءِ رَوَى الزُّهْرِيُّ، عَنْ أَبِي الْحَسَنِ أَحَادِيثَ قَالَ أَبو دَاود: أَبُو الْحَسَنِ مَعْرُوفٌ وَلَيْسَ الْعَمَلُ عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ.

ترجمہ Book - حدیث 2188

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل باب: غلام کے لیے طلاق دینے کا سنت طریقہ ؟ جناب علی ( علی بن مبارک ) نے اپنی سند سے مذکورہ بالا حدیث کی مانند بیان کیا مگر «حدثني» کا صیغہ استعمال نہیں کیا ( بلکہ «عن» کہا ) سیدنا ابن عباس ؓ نے کہا : تیرے لیے ایک ہی ( طلاق ) بچ گئی ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے یہی فیصلہ کیا تھا ۔ امام ابوداؤد ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام احمد بن حنبل ؓ کو سنا ۔ انہوں نے کہا : عبدالرزاق نے بیان کیا کہ ابن مبارک نے معمر سے پوچھا یہ ابوالحسن کون ہے ؟ اس نے بہت بڑا بھاری پتھر اٹھایا ہے ۔ ( یہ عدم اعتماد کا اظہار ہے ۔ ) امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ یہ ابوالحسن وہی ہے جس سے زہری روایت کرتے ہیں ۔ زہری کہتے ہیں کہ یہ فقہاء میں سے تھا ۔ اور زہری نے اس سے کئی احادیث روایت کی ہیں ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : ابوالحسن معروف ہے مگر اس حدیث پر عمل نہیں ہے ۔