Book - حدیث 2187

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ فِي سُنَّةِ طَلَاقِ الْعَبْدِ ضعیف حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ مُعَتِّبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا حَسَنٍ- مَوْلَى بَنِي نَوْفَلٍ-: أَخْبَرَهُ أَنَّهُ اسْتَفْتَى ابْنَ عَبَّاسٍ فِي مَمْلُوكٍ، كَانَتْ تَحْتَهُ مَمْلُوكَةٌ، فَطَلَّقَهَا تَطْلِيقَتَيْنِ، ثُمَّ عُتِقَا بَعْدَ ذَلِكَ، هَلْ يَصْلُحُ لَهُ أَنْ يَخْطُبَهَا؟ قَالَ: نَعَمْ، قَضَى بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

ترجمہ Book - حدیث 2187

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل باب: غلام کے لیے طلاق دینے کا سنت طریقہ ؟ ابوحسن مولیٰ بنی نوفل نے سیدنا ابن عباس ؓ سے پوچھا کہ غلام جس کی زوجیت میں کوئی لونڈی ہو ، وہ اسے دو طلاقیں دیدے ، پھر وہ دونوں اس کے بعد آزاد ہو جائیں تو کیا اس آزاد غلام کے لیے روا ہے کہ وہ اس ( اپنی پہلے والی بیوی ، یعنی اس آزاد لونڈی ) کو شادی کا پیغام دے ؟ انہوں نے کہا : ہاں ۔ رسول اللہ ﷺ نے اسی طرح فیصلہ فرمایا تھا ۔