Book - حدیث 2186

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَابٌ الرَّجُلِ يُرَاجِعُ وَلَا يُشْهِدُ صحیح حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ أَنَّ جَعْفَرَ بْنَ سُلَيْمَانَ حَدَّثَهُمْ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ، ثُمَّ يَقَعُ بِهَا، وَلَمْ يُشْهِدْ عَلَى طَلَاقِهَا وَلَا عَلَى رَجْعَتِهَا؟ فَقَالَ: طَلَّقْتَ لِغَيْرِ سُنَّةٍ، وَرَاجَعْتَ لِغَيْرِ سُنَّةٍ، أَشْهِدْ عَلَى طَلَاقِهَا، وَعَلَى رَجْعَتِهَا, وَلَا تَعُدْ.

ترجمہ Book - حدیث 2186

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل باب: آدمی رجوع کرے مگر گواہ نہ بنائے تو...؟ سیدنا عمران بن حصین ؓ سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہے اور پھر اس سے مباشرت کر لیتا ہے مگر طلاق دینے یا اس سے رجوع کرنے پر گواہ نہیں بناتا ۔ انہوں نے کہا : تو نے خلاف سنت طلاق دی اور خلاف سنت ہی رجوع کیا ۔ بیوی کو طلاق دیتے وقت گواہ بناؤ اور رجوع کے وقت بھی ۔ اور پھر ایسے نہ کرنا ۔
تشریح : سورۃالطلاق میں ہے: فاذا بلغن اجلهن فامسكوهن بمعروف اوفارقوهن بمعروف واشهدوا ذوي عدل منكم)(الطلاق:2) جب یہ عورتیں اپنی عدت پوری کرنے کے قریب پہنچ جائیں تو انہیں یا تو قاعدہ کے مطابق اپنے نکاح میں رکھویا دستور کے مطابق الگ کردو۔اور آپس میں سے دو عادل شخصوں کو گواہ کرلو اور طلاق اور رجوع میں گواہ بنالینا مستحب اور افضل ہے بالخصوص جب رجوع زبانی ہو۔رجوع بالفعل میں گواہ کے کوئی معنی نہیں سورۃالطلاق میں ہے: فاذا بلغن اجلهن فامسكوهن بمعروف اوفارقوهن بمعروف واشهدوا ذوي عدل منكم)(الطلاق:2) جب یہ عورتیں اپنی عدت پوری کرنے کے قریب پہنچ جائیں تو انہیں یا تو قاعدہ کے مطابق اپنے نکاح میں رکھویا دستور کے مطابق الگ کردو۔اور آپس میں سے دو عادل شخصوں کو گواہ کرلو اور طلاق اور رجوع میں گواہ بنالینا مستحب اور افضل ہے بالخصوص جب رجوع زبانی ہو۔رجوع بالفعل میں گواہ کے کوئی معنی نہیں