Book - حدیث 2144

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ فِي حَقِّ الْمَرْأَةِ عَلَى زَوْجِهَا صحیح أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ الْمُهَلَّبِيُّ النَّيْسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَزِينٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنْ دَاوُدَ الْوَرَّاقِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ مُعَاوِيَةَ الْقُشَيْرِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَقُلْتُ: مَا تَقُولُ فِي نِسَائِنَا؟ قَالَ: >أَطْعِمُوهُنَّ مِمَّا تَأْكُلُونَ، وَاكْسُوهُنَّ مِمَّا تَكْتَسُونَ، وَلَا تَضْرِبُوهُنَّ، وَلَا تُقَبِّحُوهُنَّ.

ترجمہ Book - حدیث 2144

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل باب: شوہر کے ذمے بیوی کے حقوق کا بیان سیدنا معاویہ قشیری ؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہا : آپ ( ہمیں ) ہماری عورتوں کے بارے میں کیا ارشاد فرماتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” جو کھاتے ہو اس سے انہیں کھلاؤ ، جو پہنتے ہو اس سے انہیں پہناؤ ، انہیں مارو نہیں اور قبیح ہونے کی گالی ( یا بد دعا ) نہ دو ۔ “