Book - حدیث 2139

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ فِي الرَّجُلِ يَشْتَرِطُ لَهَا دَارَهَا صحیح حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ، أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, أَنَّهُ قَالَ: >إِنَّ أَحَقَّ الشُّرُوطِ أَنْ تُوفُوا بِهِ: مَا اسْتَحْلَلْتُمْ بِهِ الْفُرُوجَ.

ترجمہ Book - حدیث 2139

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل باب: شوہر جو بیوی سے شرط کر لے کہ اس کو وطن ہی میں رکھے گا سیدنا عقبہ بن عامر ؓ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ” شرطوں میں سے اہم ترین شرط جس کا پورا کرنا تم پر واجب ہے ، وہ ہے جس کی بنا پر تم نے ( بیویوں کی ) عصمتوں کو حلال کیا ہو ۔ “
تشریح : امام صاحبؒ کا استدال ہے کہ ایسی شرطوں کا پورا کرنا واجب ہے بشرطیکہ کسی حلال کو حرام یا حرام کو حلال نہ ٹھہرایا گیا ہو ۔ امام صاحبؒ کا استدال ہے کہ ایسی شرطوں کا پورا کرنا واجب ہے بشرطیکہ کسی حلال کو حرام یا حرام کو حلال نہ ٹھہرایا گیا ہو ۔