Book - حدیث 2137

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ فِي الْقَسْمِ بَيْنَ النِّسَاءِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْعَطَّارُ، حَدَّثَنِي أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ بَابَنُوسَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ إِلَى النِّسَاءِ -تَعْنِي: فِي مَرَضِهِ-، فَاجْتَمَعْنَ، فَقَالَ: >إِنِّي لَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أَدُورَ بَيْنَكُنَّ، فَإِنْ رَأَيْتُنَّ أَنْ تَأْذَنَّ لِي فَأَكُونَ عِنْدَ عَائِشَةَ, فَعَلْتُنَّ، فَأَذِنَّ لَهُ.

ترجمہ Book - حدیث 2137

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل باب: بیویوں کے درمیان باریوں اور تقسیم کا بیان ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی ازواج مطہرات کو بلوایا ۔ یعنی اپنے مرض وفات کے دنوں میں ، تو وہ جمع ہو گئیں ، آپ ﷺ نے فرمایا ” میں اب تمہارے درمیان چکر نہیں لگا سکتا اگر مناسب سمجھو اور مجھے اجازت دے دو ، تو میں عائشہ کے ہاں رہ لوں ۔ “ تو سب نے اجازت دے دی ۔