كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ فِي الْقَسْمِ بَيْنَ النِّسَاءِ ضعيف يعني القلب حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيِّ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ فَيَعْدِلُ، وَيَقُولُ: >اللَّهُمَّ هَذَا قَسْمِي فِيمَا أَمْلِكُ، فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ. قَالَ أَبو دَاود: يَعْنِي الْقَلْبَ.
کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
باب: بیویوں کے درمیان باریوں اور تقسیم کا بیان
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ( اپنی ازواج محترمات کے مابین ) تقسیم کرتے اور عدل کرتے اور فرمایا کرتے ” اے اللہ ! یہ میری تقسیم ہے جو میرے بس میں ہے ۔ اور اس بات میں مجھے ملامت نہ فرمانا جس کا تو مالک ہے اور میرا اس پر اختیار نہیں ۔ “ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : اس سے مراد دل ( کا میلان ) ہے ۔
تشریح :
مطلب یہ ہے کہ معاشرتی برتاو میں میں کوتاہی نہیں کرتا ،لیکن دل کا معاملہ میرے اختیار میں نہیں ۔ اس لیے قلبی محبت میں کمی بیشی پر مجھے ملامت نہ کرنا ۔ اس سے معلوم ہواکہ ایک سے زیادہ بیویاں رکھنےوالا اگر ظاہری برتاو میں عدل وانصاف کا اہتمام کرتا رہے گا تو قلبی میلان کی کمی پیشی پر اس کی گرفت نہیں ہو گی ۔ واللہ اعلم