Book - حدیث 2131

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ فِي الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ فَيَجِدُهَا حُبْلَى ضعیف حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْمَعْنَى قَالُوا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَقُلْ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ اتَّفَقُوا يُقَالُ لَهُ: بَصْرَةُ-، قَالَ: تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً بِكْرًا فِي سِتْرِهَا، فَدَخَلْتُ عَلَيْهَا، فَإِذَا هِيَ حُبْلَى، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَهَا الصَّدَاقُ بِمَا اسْتَحْلَلْتَ مِنْ فَرْجِهَا، وَالْوَلَدُ عَبْدٌ لَكَ، فَإِذَا وَلَدَتْ-, قَالَ الْحَسَنُ فَاجْلِدْهَا- و قَالَ ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ فَاجْلِدُوهَا- أَوْ قَالَ: فَحُدُّوهَا. قَالَ أَبو دَاود: رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ قَتَادَةُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ وَرَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ نُعَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَعَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَرْسَلُوهُ كُلُّهُمْ وَفِي حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ أَنَّ بَصْرَةَ بْنَ أَكْثَمَ نَكَحَ امْرَأَةً وَكُلُّهُمْ قَالَ فِي حَدِيثِهِ جَعَلَ الْوَلَدَ عَبْدًا لَهُ.

ترجمہ Book - حدیث 2131

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل باب: کوئی شادی کرے مگر عورت کو حاملہ پائے تو...؟ بصرہ نامی ایک صحابی سے روایت ہے کہ اس نے کہا : میں نے ایک کنواری لڑکی سے شادی کی ، جو کہ اپنے پردے میں تھی ۔ میں اس پر داخل ہوا تو وہ حاملہ تھی ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” اس کو حق مہر ملے گا بوجہ اس کے جو تو نے اس کی شرمگاہ کو حلال جانا اور بچہ تیرا غلام ہو گا ، جب یہ بچہ جن لے ۔ “ بالفاظ حسن بن علی ” تو اسے درے لگا ۔ “ اور بالفاظ ابن ابی السرق ” تم لوگ اس کو درے لگاؤ یا کہا کہ اس کو حد لگاؤ ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو قتادہ نے بواسطہ سعید بن یزید ، ابن مسیب سے اور یحییٰ بن ابی کثیر نے بواسطہ یزید بن نعیم ، سعید بن مسیب سے اور عطاء خراسانی نے سعید بن مسیب سے روایت کی اور سب نے اسے نبی کریم ﷺ سے مرسل ہی روایت کیا ہے ۔ یحییٰ بن ابی کثیر کی روایت میں ہے کہ بصرہ بن اکثم نے ایک عورت سے نکاح کیا اور تمام رواۃ نے کہا کہ آپ نے بچے کو اس کا غلام قرار دیا ۔