كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ مَا يُقَالُ لِلْمُتَزَوِّجِ صحیح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَفَّأَ الْإِنْسَانَ إِذَا تَزَوَّجَ، قَالَ: >بَارَكَ اللَّهُ لَكَ، وَبَارَكَ عَلَيْكَ، وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ.
کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
باب: نکاح کرنے والے کو کیا دعا دی جائے ؟
سيدنا ابوہريرہ رضي اللہ عنہ سے روايت ہے کہ رسول اللہ صلي اللہ عليہ وسلم جب کسي کو اس کي شادي کي مبارک باد ديتے تو فرماتے «بارك الله لك وبارك عليك وجمع بينك في خير» اللہ تمہيں برکت دے ، تم پر اپني برکت فرمائے اور تم دونوں کو خير کے ساتھ اکٹھا رکھے ؟
تشریح :
خوشي کے ان مواقع پر اس طرح کي پاکيزہ اور مسنون دعامبارکباد ديني چاہيے جو کہ الفت مودت اور اضافہ کے ظاہري وباطني تمام معاني کو محيط ہے ؟
خوشي کے ان مواقع پر اس طرح کي پاکيزہ اور مسنون دعامبارکباد ديني چاہيے جو کہ الفت مودت اور اضافہ کے ظاہري وباطني تمام معاني کو محيط ہے ؟