Book - حدیث 2129

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ فِي الرَّجُلِ يَدْخُلُ بِامْرَأَتِهِ قَبْلَ أَنْ يَنْقُدَهَا شَيْئًا ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >أَيُّمَا امْرَأَةٍ نُكِحَتْ عَلَى صَدَاقٍ، أَوْ حِبَاءٍ، أَوْ عِدَّةٍ، قَبْلَ عِصْمَةِ النِّكَاحِ, فَهُوَ لَهَا، وَمَا كَانَ بَعْدَ عِصْمَةِ النِّكَاحِ, فَهُوَ لِمَنْ أُعْطِيَهُ، وَأَحَقُّ مَا أُكْرِمَ عَلَيْهِ الرَّجُلُ ابْنَتُهُ أَوْ أُخْتُهُ.

ترجمہ Book - حدیث 2129

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل باب: زفاف سے پہلے شوہر اپنی بیوی کو کوئی چیز ہدیہ دے عمرو بن شعیب اپنے والد ( شعیب ) سے ، وہ ( اپنے ) دادا ( عبداللہ بن عمرو ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس عورت کا کسی سے نکاح ہو اور عقد نکاح سے پہلے جو کوئی مہر ، عطیہ یا وعدہ کیا گیا ہو تو وہ سب اس عورت کا حق ہے ۔ اور جو عقد کے بعد دیا جائے تو وہ اسی کا ہے جس کو دیا جائے ۔ اور کسی کا سب سے عمدہ اکرام وہ ہے جو اس کی بیٹی یا بہن کی وجہ سے کیا جائے ۔ “