Book - حدیث 2120

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ فِي خُطْبَةِ النِّكَاحِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْعَلَاءِ ابْنَ أَخِي شُعَيْبٍ الرَّازِيِّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، قَالَ: خَطَبْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمَامَةَ بِنْتَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَأَنْكَحَنِي مِنْ غَيْرِ أَنْ يَتَشَهَّدَ.

ترجمہ Book - حدیث 2120

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل باب: خطبہ نکاح کے احکام و مسائل اسمعیل بن ابراہیم ، بنو سلیم کے ایک شخص روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے امامہ بنت عبدالمطلب کا رشتہ طلب کیا تو آپ ﷺ نے اس کا مجھ سے نکاح کر دیا اور خطبہ بھی نہ پڑھا ۔ ہمیں ابوعیسیٰ نے بتایا کہ امام ابوداؤد ؓ سے پوچھا گیا : کیا یہ جائز ہے ؟ انہوں نے کہا : ہاں ، اس بارے میں نبی کریم ﷺ سے احادیث آتی ہیں ۔
تشریح : یہ روایت ضعیف ہے لیکن یہ بات دوسری روایات سے ثابت ہے کہ نکاح ،خطبے کے بغیر بھی جائز ہے ،کیو نکہ نکاح کے لئے صرف ولی کی اجازت دو گواہوں کی موجودگی اور ایجاب وقبول ضروری ہے ۔ یہ روایت ضعیف ہے لیکن یہ بات دوسری روایات سے ثابت ہے کہ نکاح ،خطبے کے بغیر بھی جائز ہے ،کیو نکہ نکاح کے لئے صرف ولی کی اجازت دو گواہوں کی موجودگی اور ایجاب وقبول ضروری ہے ۔