Book - حدیث 2105

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الصَّدَاقِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِي اللَّهُ عَنْهَا عَنْ صَدَاقِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَت:ْ ثِنْتَا عَشْرَةَ أُوقِيَّةً وَنَشٌّ، فَقُلْتُ: وَمَا نَشٌّ؟ قَالَتْ: نِصْفُ أُوقِيَّةٍ.

ترجمہ Book - حدیث 2105

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل باب: حق مہر کے احکام و مسائل ابوسلمہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ ؓا سے رسول اللہ ﷺ کے حق مہر کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ بارہ اوقیہ اور نش ۔ میں نے کہا : نش کیا ہے ؟ انہوں نے کہا : ، آدھا اوقیہ ۔
تشریح : ایک اوقیہ میں چالیس درہم چاندی ہوتے ہیں لہذا یہ مقدار پانچ سو درہم ہوئی اور موجودہ معیار کے مطابق ایک درہم کا وزن 975۔2 گرام اور پچھلے علما کے حساب سے 06 ۔3 گرام ہوتاہے ۔ ایک اوقیہ میں چالیس درہم چاندی ہوتے ہیں لہذا یہ مقدار پانچ سو درہم ہوئی اور موجودہ معیار کے مطابق ایک درہم کا وزن 975۔2 گرام اور پچھلے علما کے حساب سے 06 ۔3 گرام ہوتاہے ۔