Book - حدیث 2097

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ فِي الْبِكْرِ يُزَوِّجُهَا أَبُوهَا وَلَا يَسْتَأْمِرُهَا صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ. قَالَ أَبو دَاود: لَمْ يَذْكُرِ ابْنَ عَبَّاسٍ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ النَّاسُ مُرْسَلًا مَعْرُوفٌ.

ترجمہ Book - حدیث 2097

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل باب: اگر باپ کنواری لڑکی کا ، اس سے مشورہ کیے بغیر نکاح کر دے تو؟ عکرمہ نبی کریم ﷺ سے یہی روایت بیان کرتے ہیں ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا کہ ( عکرمہ نے ) ابن عباس ؓ کا نام ذکر نہیں کیا ، اور محدثین کے ہاں اس روایت کو اسی طرح مرسل روایت کرنا ہی معروف ہے ۔
تشریح : باب کو روا نہیں کہ جوان بیٹی کا عندیہ لیے بغیر اس کا نکاح کر دے ، جبر کی صورت میں اسے حق حاصل ہے کہ قاضی کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کر دے اور قاضی تحقیق احوال کے بعد شرعی تقاضوں کے مطابق فیصلہ دے ۔ اگر باپ ولی کا فیصلی بے محل ہو تو قاضی ایسے نکاح کو فسخ کر سکتا ہے ۔ باب کو روا نہیں کہ جوان بیٹی کا عندیہ لیے بغیر اس کا نکاح کر دے ، جبر کی صورت میں اسے حق حاصل ہے کہ قاضی کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کر دے اور قاضی تحقیق احوال کے بعد شرعی تقاضوں کے مطابق فیصلہ دے ۔ اگر باپ ولی کا فیصلی بے محل ہو تو قاضی ایسے نکاح کو فسخ کر سکتا ہے ۔