Book - حدیث 2095

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ فِي الِاسْتِئْمَارِ ضعیف حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، حَدَّثَنِي الثِّقَةُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >آمِرُوا النِّسَاءَ فِي بَنَاتِهِنَّ.

ترجمہ Book - حدیث 2095

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل باب: نکاح کے سلسلے میں لڑکی سے مشورہ کرنا سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” لڑکیوں کے سلسلے میں عورتوں سے ( ان کی ماؤں سے ) مشورہ کر لیا کرو ۔ “
تشریح : یہ اثر سند ا کمزور ہے مگر حقیقت یہی ہے کہ مائیں اپنی بچیوں کی بہت عمدہ راز دار ہوتی ہیں اور پچیاں بالعموم اپنے دل کی بات ماوں کے سامنے پیش کردیتی ہیں اور مذکورہ بالا نبوی ارشادات اسلام میں عورتوں کے حقوق کی اہمیت کی عظیم دلیل ہیں ،جو اسلام نے انہیں ڈیڑھ ہزار سال پہلے پہ عطا فر مادیے ہوئے ہیں ۔ نام نہاد تہذیب نو نے ان کو کیا حقوق دینے ہیں ؟یہ تو انہیں بے لباس کرنے اور بکاو مال (شوپیس ) بنانے پر تلی ہوئی ہیں ۔ یہ اثر سند ا کمزور ہے مگر حقیقت یہی ہے کہ مائیں اپنی بچیوں کی بہت عمدہ راز دار ہوتی ہیں اور پچیاں بالعموم اپنے دل کی بات ماوں کے سامنے پیش کردیتی ہیں اور مذکورہ بالا نبوی ارشادات اسلام میں عورتوں کے حقوق کی اہمیت کی عظیم دلیل ہیں ،جو اسلام نے انہیں ڈیڑھ ہزار سال پہلے پہ عطا فر مادیے ہوئے ہیں ۔ نام نہاد تہذیب نو نے ان کو کیا حقوق دینے ہیں ؟یہ تو انہیں بے لباس کرنے اور بکاو مال (شوپیس ) بنانے پر تلی ہوئی ہیں ۔