Book - حدیث 2083

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ فِي الْوَلِيِّ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَكَحَتْ بِغَيْرِ إِذْنِ مَوَالِيهَا, فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ -ثَلَاثَ مَرَّاتٍ-، فَإِنْ دَخَلَ بِهَا, فَالْمَهْرُ لَهَا بِمَا أَصَابَ مِنْهَا، فَإِنْ تَشَاجَرُوا, فَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ.

ترجمہ Book - حدیث 2083

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل باب: ولی کا بیان ( ولی کے بغیر کسی عورت کا نکاح صحیح نہیں ) ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا کا بیان ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس عورت نے اپنے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کیا ‘ اس کا نکاح باطل ہے ۔ تین بار فرمایا اگر شوہر اس سے صحبت کر لے تو اس کو مہر دینا پڑے گا بسبب اس کے جو اس نے اس سے فائدہ حاصل کیا ۔ اگر ( ولیوں کا ) جھگڑا ہو جائے تو حاکم ولی ہے اس کا جس کا کوئی ولی نہ ہو ۔ “