Book - حدیث 2082

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ فِي الرَّجُلِ يَنْظُرُ إِلَى الْمَرْأَةِ وَهُوَ يُرِيدُ تَزْوِيجَهَا حسن حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ وَاقِدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا خَطَبَ أَحَدُكُمُ الْمَرْأَةَ, فَإِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى مَا يَدْعُوهُ إِلَى نِكَاحِهَا, فَلْيَفْعَلْ . قَالَ: فَخَطَبْتُ جَارِيَةً فَكُنْتُ أَتَخَبَّأُ لَهَا، حَتَّى رَأَيْتُ مِنْهَا مَا دَعَانِي إِلَى نِكَاحِهَا وَتَزَوُّجِهَا، فَتَزَوَّجْتُهَا.

ترجمہ Book - حدیث 2082

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل باب: جس عورت کے ساتھ نکاح کا ارادہ ہو ‘ اسے دیکھ لینا جائز ہے سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب تم میں سے کوئی شخص کسی عورت کو نکاح کا پیغام بھیجے ‘ اگر ممکن ہو تو اس کی وہ چیز دیکھ لے جو اس کے نکاح کی داعی ہے ( قد و قامت اور حسن و جمال وغیرہ ) ۔ “ ( سیدنا جابر ؓ ) کہتے ہیں کہ پھر میں نے ایک لڑکی کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا تو میں اس کے لیے چھپا کرتا تھا حتیٰ کہ میں نے اسے دیکھ لیا جس سے مجھے اس کے ساتھ نکاح کرنے کی رغبت ہوئی ‘ چنانچہ میں نے اس سے شادی کر لی ۔
تشریح : یہ دیکھنا مستحب ہے اورا س سے مراد اتفاقا اچٹتی نظر سے دیکھنا ہے جیسے جابر رضی اللہ نے اپنے متعلق بیان کیا ہے مگر برا ہو تہذیب نو کا کہ اس بہانے دونوں نوجوان لڑکے لڑکی کا اکیلے اکیلے ملاقاتیں کرنا ، سیروں کے لئے نکلنا اور خریداریاں کرنا اور نامعلوم کیا کچھ ہوتا ہے ، شریعت ا ن کی قطعارواادارنہیں ہے ، قبل از نکاح اس طرح کی کھلی میل ملاقاتیں حرام ہیں اور یہ دیکھنا بھی نسبت پختہ کرنے سے پہلے ہی زیادہ مفید ہے جب تک عقدنہیں ہو جاتا ،منگیتر ایک دوسرے کے لئے اجنبی ہوتے ہیں ۔ یہ دیکھنا مستحب ہے اورا س سے مراد اتفاقا اچٹتی نظر سے دیکھنا ہے جیسے جابر رضی اللہ نے اپنے متعلق بیان کیا ہے مگر برا ہو تہذیب نو کا کہ اس بہانے دونوں نوجوان لڑکے لڑکی کا اکیلے اکیلے ملاقاتیں کرنا ، سیروں کے لئے نکلنا اور خریداریاں کرنا اور نامعلوم کیا کچھ ہوتا ہے ، شریعت ا ن کی قطعارواادارنہیں ہے ، قبل از نکاح اس طرح کی کھلی میل ملاقاتیں حرام ہیں اور یہ دیکھنا بھی نسبت پختہ کرنے سے پہلے ہی زیادہ مفید ہے جب تک عقدنہیں ہو جاتا ،منگیتر ایک دوسرے کے لئے اجنبی ہوتے ہیں ۔