Book - حدیث 2081

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ فِي كَرَاهِيَةِ أَنْ يَخْطُبَ الرَّجُلُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ صحیح حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَخْطُبْ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ، وَلَا يَبِعْ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ, إِلَّا بِإِذْنِهِ.

ترجمہ Book - حدیث 2081

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل باب: نکاح کے پیغام پر پیغام بھیجنا حرام ہے سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر اپنا پیغام نہ بھیجے اور نہ اپنے بھائی کے سودے پر سودا کرے مگر اس کی اجازت سے ۔ “
تشریح : کسی شخص نے کسی گھر میں نکاح کا پیغام بھیجا ہو تو دوسرے کسی شخص کو یہ جانتے ہوئے کہا کہ انہیں پیغام دیا گیا ہے اور انہوں نے ہاں یا نہ میں کوئی جواب نہیں دیا ہے ،اپنا پیغام نہیں بھیجنا چاہیے ۔ الا یہ کہ واضح ہو کہ ان کی خاموشی انکا ر کے معنی میں ہے ۔ اگر نسبت طے ہو چکی ہو تو اپنا پیغام بھیج کر پہلی نسبت تڑوانے کی کوشش کرنا حرام ہے ۔ کیو نکہ اس طرح دو مسلمان بھائیوں یا خاندانوں میں کشمکش اورعداوت کا قومی اندیشہ ہے اگر ہاں پہلا فریق اجاازت دے دے تو کوئی حرج نہیں ۔ کسی شخص نے کسی گھر میں نکاح کا پیغام بھیجا ہو تو دوسرے کسی شخص کو یہ جانتے ہوئے کہا کہ انہیں پیغام دیا گیا ہے اور انہوں نے ہاں یا نہ میں کوئی جواب نہیں دیا ہے ،اپنا پیغام نہیں بھیجنا چاہیے ۔ الا یہ کہ واضح ہو کہ ان کی خاموشی انکا ر کے معنی میں ہے ۔ اگر نسبت طے ہو چکی ہو تو اپنا پیغام بھیج کر پہلی نسبت تڑوانے کی کوشش کرنا حرام ہے ۔ کیو نکہ اس طرح دو مسلمان بھائیوں یا خاندانوں میں کشمکش اورعداوت کا قومی اندیشہ ہے اگر ہاں پہلا فریق اجاازت دے دے تو کوئی حرج نہیں ۔