Book - حدیث 2073

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ فِي نِكَاحِ الْمُتْعَةِ صحيح م وزاد زمن الفتح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ رَبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّمَ مُتْعَةَ النِّسَاءِ.

ترجمہ Book - حدیث 2073

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل باب: نکاح متعہ کا بیان ربیع بن سبرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عورتوں سے متعہ کرنے کو حرام فر دیا ہے ۔
تشریح : جاہلیت کے نکاحوں میں سے ایک نکاح متعہ بھی تھا وہ اس طرح کہ لوگ ایک متعین وقت کے لئے نکاح کر لیتے تھے مگر اسلام آنے کے بعد غزوہ خیبر کے وقت اسے حرام کیا گیا پھر اس کی رخصت دے دی گئی مگر فتح مکہ میں ابدی طور پر حرام کر دیا گیا ۔ روافض کے علاوہ دیگر ائمہ کا اس کی حرکت پر اتفاق ہے روافض نے متعہ کے جواز کو حضرت علی رضی اللہ کی جانب سے منسوب کیا ہے ،جبکہ صحیح بخاری میں حضرت علی رضی اللہ سے منقول ہے کہ انہوں نے بصراحت کہا کہ نکاح متعہ منسوخ ہے ۔ جاہلیت کے نکاحوں میں سے ایک نکاح متعہ بھی تھا وہ اس طرح کہ لوگ ایک متعین وقت کے لئے نکاح کر لیتے تھے مگر اسلام آنے کے بعد غزوہ خیبر کے وقت اسے حرام کیا گیا پھر اس کی رخصت دے دی گئی مگر فتح مکہ میں ابدی طور پر حرام کر دیا گیا ۔ روافض کے علاوہ دیگر ائمہ کا اس کی حرکت پر اتفاق ہے روافض نے متعہ کے جواز کو حضرت علی رضی اللہ کی جانب سے منسوب کیا ہے ،جبکہ صحیح بخاری میں حضرت علی رضی اللہ سے منقول ہے کہ انہوں نے بصراحت کہا کہ نکاح متعہ منسوخ ہے ۔