Book - حدیث 2062

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ هَلْ يُحَرِّمُ مَا دُونَ خَمْسِ رَضَعَاتٍ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ فِيمَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنَ الْقُرْآنِ: عَشْرُ رَضَعَاتٍ يُحَرِّمْنَ ثُمَّ نُسِخْنَ بِخَمْسٍ مَعْلُومَاتٍ يُحَرِّمْنَ، فَتُوُفِّيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, وَهُنَّ مِمَّا يُقْرَأُ مِنَ الْقُرْآنِ.

ترجمہ Book - حدیث 2062

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل باب: کیا پانچ بار سے کم دودھ پینے سے حرمت ثابت ہو جاتی ہے ؟ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے منقول ہے کہ اللہ عزوجل نے قرآن میں پہلے یہ نازل کیا تھا کہ دس رضعات سے حرمت ثابت ہوتی ہے ۔ ( دس بار دودھ پینے سے ) پھر اسے پانچ رضعات سے منسوخ کر دیا ۔ اور جب رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو یہ الفاظ قرآن میں قرآت کیے جاتے تھے ۔
تشریح : 1 :احادیث میں واردلفظ(الرضعہ ) کا لغوی واصطلاحی معنی یہ ہے بچہ پستان کو اپنے منہ میں لےکر دودہ چوسنے لگے اور پھر اپنی خوشی سے بغیر کسی عارض کے چھوڑدے ۔ تو یہ ایک رضعہ ہے ۔ (المصہ ) کا بھی یہی مفہوم ہے ۔ 2 :حضرت عائشہ رضی اللہ کے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ نہ نسخ نبی ﷺکی وفات سے تھوڑی ہی مدت پہلے نازل ہوا تھاکہ کچھ لوگ ،جنہیں اطلاع نہ ملی تھی یہ الفاظتلاوت کرتے تھے مگر بعدازاں ان کی قراءت منسوخ کردی گئی مگر حکم باقی رہا ۔ 1 :احادیث میں واردلفظ(الرضعہ ) کا لغوی واصطلاحی معنی یہ ہے بچہ پستان کو اپنے منہ میں لےکر دودہ چوسنے لگے اور پھر اپنی خوشی سے بغیر کسی عارض کے چھوڑدے ۔ تو یہ ایک رضعہ ہے ۔ (المصہ ) کا بھی یہی مفہوم ہے ۔ 2 :حضرت عائشہ رضی اللہ کے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ نہ نسخ نبی ﷺکی وفات سے تھوڑی ہی مدت پہلے نازل ہوا تھاکہ کچھ لوگ ،جنہیں اطلاع نہ ملی تھی یہ الفاظتلاوت کرتے تھے مگر بعدازاں ان کی قراءت منسوخ کردی گئی مگر حکم باقی رہا ۔