Book - حدیث 2053

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ فِي الرَّجُلِ يُعْتِقُ أَمَتَهُ ثُمَّ يَتَزَوَّجُهَا صحیح حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، حَدَّثَنَا عَبْثَرٌ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ مَنْ أَعْتَقَ جَارِيَتَهُ وَتَزَوَّجَهَا, كَانَ لَهُ أَجْرَانِ.

ترجمہ Book - حدیث 2053

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل باب: اپنی ہی لونڈی کو آزاد کر کے اس سے نکاح کر لینے کا اجر سیدنا ابوموسیٰ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جو شخص اپنی لونڈی کو آزاد کر کے خود ہی اس سے نکاح کر لے ، تو ایسے شخص کے لیے دہرا اجر ہے ۔ “
تشریح : اسلام نے انسانی حقوق کی پاسداری اور حفاظت کے لئے جو تعلیمات پیش فرمائی ہیں۔دنیا کا کوئی مذہب اس کی نظیر پیش نہیں کرسکتا۔ اس لئے اسلام نے غلاموں کے ساتھ بھی حسن سلوک کی تاکید کی ہے۔اور ایسے طریقے بھی بتلائے جس سے غلامی کا خاتمہ یا کم از کم اس کی اصلاح ہوسکے۔ اس حدیث میں بھی غلامی کی رسم کی حوصلہ شکنی کے لئے ایک نہایت مفید عمل بتلادیا گیا ہے۔ اسلام نے انسانی حقوق کی پاسداری اور حفاظت کے لئے جو تعلیمات پیش فرمائی ہیں۔دنیا کا کوئی مذہب اس کی نظیر پیش نہیں کرسکتا۔ اس لئے اسلام نے غلاموں کے ساتھ بھی حسن سلوک کی تاکید کی ہے۔اور ایسے طریقے بھی بتلائے جس سے غلامی کا خاتمہ یا کم از کم اس کی اصلاح ہوسکے۔ اس حدیث میں بھی غلامی کی رسم کی حوصلہ شکنی کے لئے ایک نہایت مفید عمل بتلادیا گیا ہے۔