Book - حدیث 2047

كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ مَا يُؤْمَرُ بِهِ مِنْ تَزْوِيجِ ذَاتِ الدِّينِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " تُنْكَحُ النِّسَاءُ لِأَرْبَعٍ: لِمَالِهَا، وَلِحَسَبِهَا، وَلِجَمَالِهَا، وَلِدِينِهَا، فَاظْفَرْ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ "

ترجمہ Book - حدیث 2047

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل باب: دیندار خاتون سے شادی کرنا سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” عورتوں سے چار باتوں کی بنا پر نکاح کیا جاتا ہے ۔ اس کے مال ، حسب و نسب ، حسن و جمال اور اس کے دین کی بنا پر ، پس تو دیندار کو اختیار کر ، تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں ۔ “
تشریح : جملہ (تربت يداك) تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں بدعا کےلئے نہیں بلکہ عربی محاورے کے تحت دعا اور ترغیب کے مفہوم کا حامل ہے۔ کسی خاتون سے تعلق ازدواج میں اسی آخری نکتے کو اہمیت ہونی چاہیے۔دیگر امور ضمنی اور اضافی ہیں۔ اگر حاصل ہوں تو فبہا اور یہ عظیم نعمت ہیں۔ورنہ اتنی اہمیت کے حامل نہیں ہیں کہ ان کی وجہ سے اصل چیز دین داری کو نظرانداز کردیا جائے۔ جملہ (تربت يداك) تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں بدعا کےلئے نہیں بلکہ عربی محاورے کے تحت دعا اور ترغیب کے مفہوم کا حامل ہے۔ کسی خاتون سے تعلق ازدواج میں اسی آخری نکتے کو اہمیت ہونی چاہیے۔دیگر امور ضمنی اور اضافی ہیں۔ اگر حاصل ہوں تو فبہا اور یہ عظیم نعمت ہیں۔ورنہ اتنی اہمیت کے حامل نہیں ہیں کہ ان کی وجہ سے اصل چیز دین داری کو نظرانداز کردیا جائے۔