Book - حدیث 2040

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي تَحْرِيمِ الْمَدِينَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى ح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ عَنْ ابْنِ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْتِي قِبَاءَ مَاشِيًا وَرَاكِبًا زَادَ ابْنُ نُمَيْرٍ وَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ

ترجمہ Book - حدیث 2040

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: حرم مدینہ کا بیان سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ قباء تشریف لے جایا کرتے تھے ۔ کبھی پیدل اور کبھی سوار ہو کر ۔ ابن نمیر نے مزید کہا : اور ( مسجد میں ) دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے ۔
تشریح : مدینہ منورہ کی مشروع ومسنون زیارات میں سے اہم ترین زیارت مسجد قباء کی ہے بلکہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد گرامی تو یہ ہے۔کہ یہاں نماز پڑھنے کا ثواب عمرے کا سا ثواب ہے۔(سنن ابن ماجہ اقامۃ الصلاۃ حدیث 1411) مدینہ منورہ کی مشروع ومسنون زیارات میں سے اہم ترین زیارت مسجد قباء کی ہے بلکہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد گرامی تو یہ ہے۔کہ یہاں نماز پڑھنے کا ثواب عمرے کا سا ثواب ہے۔(سنن ابن ماجہ اقامۃ الصلاۃ حدیث 1411)