Book - حدیث 2037

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي تَحْرِيمِ الْمَدِينَةِ صحيح لكن قوله يصيد منكر والمحفوظ ما في الحديث التالي يقطعون حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ حَدَّثَنِي يَعْلَى بْنُ حَكِيمٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ قَالَ رَأَيْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ أَخَذَ رَجُلًا يَصِيدُ فِي حَرَمِ الْمَدِينَةِ الَّذِي حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَبَهُ ثِيَابَهُ فَجَاءَ مَوَالِيهِ فَكَلَّمُوهُ فِيهِ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّمَ هَذَا الْحَرَمَ وَقَالَ مَنْ أَخَذَ أَحَدًا يَصِيدُ فِيهِ فَلْيَسْلُبْهُ ثِيَابَهُ فَلَا أَرُدُّ عَلَيْكُمْ طُعْمَةً أَطْعَمَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَكِنْ إِنْ شِئْتُمْ دَفَعْتُ إِلَيْكُمْ ثَمَنَهُ

ترجمہ Book - حدیث 2037

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: حرم مدینہ کا بیان سلیمان بن ابی عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا سعد بن ابی وقاص ؓ کو دیکھا کہ انہوں نے حرم مدینہ میں ، جسے کہ رسول اللہ ﷺ نے حرم قرار دیا ہے ، ایک آدمی کو شکار کرتے پکڑ لیا اور اس کے کپڑے چھین لیے تو اس شخص ( غلام ) کے مالک آئے اور اس کے بارے میں بات کی تو انہوں نے کہا : بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے اس کو حرم قرار دیا ہے اور فرمایا ہے ” جو شخص کسی کو اس میں شکار کرتا پکڑ لے ، تو وہ اس کے کپڑے ضبط کر لے ۔ “ چنانچہ وہ غنیمت جو رسول اللہ ﷺ نے مجھے عنایت فرمائی ہے واپس نہیں کروں گا ۔ ہاں اگر چاہو تو اس کی قیمت دے دیتا ہوں ۔
تشریح : اس روایت میں شکار کرنے کے الفاظ منکر ہیں۔صحیح الفاظ کاٹنے کے ہیں۔ جیسا کہ اگلی روایت میں ہے۔ اس روایت میں شکار کرنے کے الفاظ منکر ہیں۔صحیح الفاظ کاٹنے کے ہیں۔ جیسا کہ اگلی روایت میں ہے۔