Book - حدیث 2035

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي تَحْرِيمِ الْمَدِينَةِ صحیح حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَبِي حَسَّانَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يُخْتَلَى خَلَاهَا وَلَا يُنَفَّرُ صَيْدُهَا وَلَا تُلْتَقَطُ لُقَطَتُهَا إِلَّا لِمَنْ أَشَادَ بِهَا وَلَا يَصْلُحُ لِرَجُلٍ أَنْ يَحْمِلَ فِيهَا السِّلَاحَ لِقِتَالٍ وَلَا يَصْلُحُ أَنْ يُقْطَعَ مِنْهَا شَجَرَةٌ إِلَّا أَنْ يَعْلِفَ رَجُلٌ بَعِيرَهُ

ترجمہ Book - حدیث 2035

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: حرم مدینہ کا بیان سیدنا علی ؓ نے مذکورہ بالا قصہ میں نبی کریم ﷺ سے بیان کیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا ” اس کی گھاس نہ کاٹی جائے ، اس کا شکار نہ بھگایا جائے اللہ ، اس کی گری پڑی چیز نہ اٹھائی جائے مگر وہ جو اس کا اعلان کرے ۔ کسی کو روا نہیں کہ قتال کی غرض سے اس میں اسلحہ اٹھائے ۔ اور کسی کو روا نہیں کہ اس سے درخت کاٹے مگر کوئی اپنے اونٹ کو چارہ دینا چاہے تو جائز ہے ۔ “