Book - حدیث 2032

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابٌ... ضعیف حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِنْسَانٍ الطَّائِفِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ الزُّبَيْرِ قَالَ لَمَّا أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ لِيَّةَ حَتَّى إِذَا كُنَّا عِنْدَ السِّدْرَةِ وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرَفِ الْقَرْنِ الْأَسْوَدِ حَذْوَهَا فَاسْتَقْبَلَ نَخِبًا بِبَصَرِهِ و قَالَ مَرَّةً وَادِيَهُ وَوَقَفَ حَتَّى اتَّقَفَ النَّاسُ كُلُّهُمْ ثُمَّ قَالَ إِنَّ صَيْدَ وَجٍّ وَعِضَاهَهُ حَرَامٌ مُحَرَّمٌ لِلَّهِ وَذَلِكَ قَبْلَ نُزُولِهِ الطَّائِفَ وَحِصَارِهِ لِثَقِيفٍ

ترجمہ Book - حدیث 2032

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب:... سیدنا زبیر ؓ سے مروی ہے کہ جب ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مقام لیہ سے واپس لوٹے اور سدرہ ( بیری ) کے پاس پہنچے تو رسول اللہ ﷺ قرن اسود کے پاس رک گئے ۔ یعنی اس پہاڑ کے پاس جو اس بیری کے سامنے ہے ۔ پھر آپ نے مقام نخب کی طرف نظر اٹھائی یا اس کی وادی کی طرف دیکھا ۔ آپ رکے حتیٰ کہ سب لوگ رک گئے ، تب آپ ﷺ نے فرمایا ” وادی وج کا شکار اور اس کے خار دار درخت حرام ہیں اور اللہ کی خاطر حرام کیے گئے ہیں ۔ “ آپ ﷺ کا یہ ارشاد آپ ﷺ کے طائف جانے اور ثقیف کا محاصرہ کرنے سے پہلے کا ہے ۔