Book - حدیث 2026

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الصَّلَاةِ فِي الْكَعْبَةِ صحیح حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ قَالَ قُلْتُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ كَيْفَ صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ قَالَ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ

ترجمہ Book - حدیث 2026

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: کعبہ کے اندر نماز کا بیان عبدالرحمٰن بن صفوان کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر بن خطاب ؓ سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ جب کعبہ میں داخل ہوئے تو کیا کیا تھا ؟ انہوں نے کہا : آپ ﷺ نے دو رکعتیں پڑھی تھیں ۔
تشریح : جسے کعبہ کےاندر جانے کا موقع میسر آجائے۔اس کے لئے وہاں دو رکعت پڑھنامستحب ہے۔اور جسے موقع نہ ملے۔وہ حطیم کے اندر پڑھ لے۔وہ بھی کعبہ ہی کا حصہ ہے۔اور شاید اللہ عز شانہ کی یہی حکمت تھی کہ ابتدا سے یہ حصہ کھلا رہ گیا اور تعمیر نہ ہوسکا۔اس طرح ہر مسلمان کو کعبے کے اندر نماز پڑھنے کی سہولت ہر وقت میسر رہتی ہے۔والحمد للہ علی ذلک جسے کعبہ کےاندر جانے کا موقع میسر آجائے۔اس کے لئے وہاں دو رکعت پڑھنامستحب ہے۔اور جسے موقع نہ ملے۔وہ حطیم کے اندر پڑھ لے۔وہ بھی کعبہ ہی کا حصہ ہے۔اور شاید اللہ عز شانہ کی یہی حکمت تھی کہ ابتدا سے یہ حصہ کھلا رہ گیا اور تعمیر نہ ہوسکا۔اس طرح ہر مسلمان کو کعبے کے اندر نماز پڑھنے کی سہولت ہر وقت میسر رہتی ہے۔والحمد للہ علی ذلک