Book - حدیث 2023

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الصَّلَاةِ فِي الْكَعْبَةِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ هُوَ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْحَجَبِيُّ وَبِلَالٌ فَأَغْلَقَهَا عَلَيْهِ فَمَكَثَ فِيهَا قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ فَسَأَلْتُ بِلَالًا حِينَ خَرَجَ مَاذَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ جَعَلَ عَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ وَعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَاءَهُ وَكَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَى سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ ثُمَّ صَلَّى

ترجمہ Book - حدیث 2023

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: کعبہ کے اندر نماز کا بیان سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ ، اسامہ بن زید ، عثمان بن طلحہ الحجبی اور بلال ؓ کعبہ کے اندر داخل ہوئے اور بلال ؓ نے دروازہ بند کر دیا ۔ پس آپ ﷺ ( کچھ دیر ) اندر رہے ۔ عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے بلال ؓ سے ان کے نکلنے پر پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ نے اندر کیا کیا تھا ؟ انہوں نے بتایا کہ آپ ﷺ نے ایک ستون اپنی بائیں جانب کیا اور دو ستون دائیں جانب اور تین ستون اپنے پیچھے اور پھر نماز پڑھی ۔ اور بیت اللہ ان دنوں چھ ستونوں پر قائم تھا ۔