Book - حدیث 2017

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ تَحْرِيمِ حَرَمِ مَكَّةَ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَمَّا فَتَحَ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمْ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ إِنَّ اللَّهَ حَبَسَ عَنْ مَكَّةَ الْفِيلَ وَسَلَّطَ عَلَيْهَا رَسُولَهُ وَالْمُؤْمِنِينَ وَإِنَّمَا أُحِلَّتْ لِي سَاعَةً مِنْ النَّهَارِ ثُمَّ هِيَ حَرَامٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَا يُعْضَدُ شَجَرُهَا وَلَا يُنَفَّرُ صَيْدُهَا وَلَا تَحِلُّ لُقْطَتُهَا إِلَّا لِمُنْشِدٍ فَقَالَ عَبَّاسٌ أَوْ قَالَ قَالَ الْعَبَّاسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلَّا الْإِذْخِرَ فَإِنَّهُ لِقُبُورِنَا وَبُيُوتِنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا الْإِذْخِرَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَزَادَنَا فِيهِ ابْنُ الْمُصَفَّى عَنْ الْوَلِيدِ فَقَامَ أَبُو شَاهٍ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اكْتُبُوا لِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اكْتُبُوا لِأَبِي شَاهٍ قُلْتُ لِلْأَوْزَاعِيِّ مَا قَوْلُهُ اكْتُبُوا لِأَبِي شَاهٍ قَالَ هَذِهِ الْخُطْبَةُ الَّتِي سَمِعَهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ Book - حدیث 2017

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: مکہ کی حرمت کا بیان سیدنا ابوہریرہ ؓ سے منقول ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب اپنے رسول اللہ ﷺ کے لیے مکہ فتح کرا دیا تو آپ ﷺ ان ( اہل مکہ ) میں کھڑے ہوئے ، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی پھر فرمایا ” بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے مکہ سے ہاتھی کو روک لیا تھا مگر اپنے رسول اور مومنین کو اس پر غالب فر دیا ہے ۔ اور یہ شہر میرے لیے دن کے ایک حصے میں ( قتال کے لیے ) حلال کیا گیا ہے ۔ پھر اس کے بعد قیامت تک کے لیے حرام ہے ۔ اس کے درخت نہ کاٹے جائیں ، اس کا شکار نہ دوڑایا جائے اور نہ اس کی گری پڑی چیز کو اٹھانا ہے ، الا یہ کہ کوئی اس کا اعلان کرے ( تو اٹھا لے ) ۔ “ سیدنا ابن عباس ؓ نے کہا : اے اللہ کے رسول ! مگر اذخر گھاس ( کی اجازت ہو ) یہ ہماری قبروں اور گھروں میں استعمال ہوتی ہے ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مگر اذخر “ ۔ ( اس کا کاٹنا مباح ہے ) امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ ابن المصفی نے ولید سے مزید بیان کیا کہ پھر ابوشاہ ؓ کھڑے ہوئے ، جو اہل یمن میں سے تھے ، اور کہا : اے اللہ کے رسول ! مجھے لکھوا دیجیئے ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” ابوشاہ کے لیے لکھ دو “ ۔ ( ولید کہتے ہیں کہ ) میں نے امام اوزاعی ؓ سے دریافت کیا کہ ” ابوشاہ کے لیے لکھ دو “ اس سے کیا مراد ہے ؟ انہوں نے کہا : یہی خطبہ جو انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا تھا ۔
تشریح : 1-مکہ مکرمہ کو قوت اور زور سے فتح کیا گیا تھا۔2۔حرم میں پناہ لینے والا جب تک حرم میں ہے۔اسے کچھ نہیں کہاجائےگا۔3۔احادیث نبویہ کی کتابت وتدوین اگرچہ عارضی طور پر عمومی حکومت کے تحت ممنوع تھی۔مگر بعض افراد کو ان کے لکھنے کی رخصت بھی دی گئی تھی۔ جیسے کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو ابن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا صحیفہ زکواۃ کی تفصیلات اور حضرت ابو شاہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ خطبہ لکھوا کر عنایت فرمایا گیا ۔ 1-مکہ مکرمہ کو قوت اور زور سے فتح کیا گیا تھا۔2۔حرم میں پناہ لینے والا جب تک حرم میں ہے۔اسے کچھ نہیں کہاجائےگا۔3۔احادیث نبویہ کی کتابت وتدوین اگرچہ عارضی طور پر عمومی حکومت کے تحت ممنوع تھی۔مگر بعض افراد کو ان کے لکھنے کی رخصت بھی دی گئی تھی۔ جیسے کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو ابن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا صحیفہ زکواۃ کی تفصیلات اور حضرت ابو شاہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ خطبہ لکھوا کر عنایت فرمایا گیا ۔