Book - حدیث 2012

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ التَّحصِيبِ صحیح حَدَّثَنَا مُوسَى أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَأَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَهْجَعُ هَجْعَةً بِالْبَطْحَاءِ ثُمَّ يَدْخُلُ مَكَّةَ وَيَزْعُمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ

ترجمہ Book - حدیث 2012

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: وادی محصب ( ابطح ) میں اترنے کا بیان جناب نافع ؓ کہتے ہیں کہ( منٰی سے واپسی پر ) سیدنا ابن عمر ؓ بطحاء ( ابطح ، محصب ) میں ذرا دیر سوتے ، پھر مکہ میں داخل ہوتے ۔ اور کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ایسے ہی کیا کرتے تھے ۔ ( یعنی طواف وداع کیا کرتے تھے ) ۔