Book - حدیث 2009

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ التَّحصِيبِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَى ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ قَالَ أَبُو رَافِعٍ لَمْ يَأْمُرْنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُنْزِلَهُ وَلَكِنْ ضَرَبْتُ قُبَّتَهُ فَنَزَلَهُ قَالَ مُسَدَّدٌ وَكَانَ عَلَى ثَقَلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ عُثْمَانُ يَعْنِي فِي الْأَبْطَحِ

ترجمہ Book - حدیث 2009

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: وادی محصب ( ابطح ) میں اترنے کا بیان سیدنا ابورافع ( مولیٰ رسول اللہ ﷺ ) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے یہ حکم نہیں دیا تھا کہ میں آپ ﷺ کے پڑاؤ کا یہاں انتظام کروں لیکن میں نے ( اپنے طور پر ) یہاں آپ ﷺ کا خیمہ لگا دیا تھا تو آپ ﷺ یہاں اتر پڑے تھے ۔ جناب مسدد نے کہا کہ ابورافع ؓ نبی کریم ﷺ کے سامان سفر کے نگران اور منتظم تھے ۔ عثمان بن ابی شیبہ نے اپنی روایت میں «في الأبطح» کا لفظ ذکر کیا ہے ۔