كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ طَوَافِ الْوَدَاعِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي الْحَنَفِيَّ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجْتُ مَعَهُ تَعْنِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّفْرِ الْآخِرِ فَنَزَلَ الْمُحَصَّبَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَلَمْ يَذْكُرْ ابْنُ بَشَّارٍ قِصَّةَ بَعْثِهَا إِلَى التَّنْعِيمِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَتْ ثُمَّ جِئْتُهُ بِسَحَرٍ فَأَذَّنَ فِي أَصْحَابِهِ بِالرَّحِيلِ فَارْتَحَلَ فَمَرَّ بِالْبَيْتِ قَبْلَ صَلَاةِ الصُّبْحِ فَطَافَ بِهِ حِينَ خَرَجَ ثُمَّ انْصَرَفَ مُتَوَجِّهًا إِلَى الْمَدِينَةِ
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: ( رسول اللہ ﷺ کے ) طواف وداع کا بیان ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا ہے بیان کیا کہ میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ منٰی سے آخری دن میں نکلی تو آپ ﷺ نے وادی محصب میں پڑاؤ کیا ۔ ( مکہ اور منٰی کے درمیان مقبرۃ المعلاۃ سے منٰی کی طرف جانے والے راستے کا نام ابطح اور محصب ہے ۔ ) امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ ابن بشار نے اس حدیث میں ان کو تنعیم کی طرف روانہ کرنے کا ذکر نہیں کیا ۔ ( سیدہ عائشہ ؓا ) کہتی ہیں چنانچہ میں سحر کے وقت ( عمرے سے فارغ ہو کر ) آپ کے پاس پہنچی تو آپ نے صحابہ کو کوچ کا حکم دیا اور خود سوار ہوئے اور نماز فجر سے پہلے بیت اللہ میں آئے ، طواف کیا اور پھر مدینہ کی راہ کی طرف چل نکلے ۔