Book - حدیث 2005

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ طَوَافِ الْوَدَاعِ صحیح حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَفْلَحَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ أَحْرَمْتُ مِنْ التَّنْعِيمِ بِعُمْرَةٍ فَدَخَلْتُ فَقَضَيْتُ عُمْرَتِي وَانْتَظَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْطَحِ حَتَّى فَرَغْتُ وَأَمَرَ النَّاسَ بِالرَّحِيلِ قَالَتْ وَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ فَطَافَ بِهِ ثُمَّ خَرَجَ

ترجمہ Book - حدیث 2005

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: ( رسول اللہ ﷺ کے ) طواف وداع کا بیان ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ میں نے تنعیم سے عمرے کا احرام باندھا ، پھر حرم میں داخل ہوئی اور اپنا عمرہ پورا کیا ۔ اور رسول اللہ ﷺ نے وادی ابطح میں میرا انتظار کیا حتیٰ کہ میں فارغ ہو گئی ۔ اور آپ ﷺ نے لوگوں کو کوچ کرنے کا حکم دیا اور کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ بیت اللہ میں تشریف لائے ، اس کا طواف کیا پھر روانہ ہو گئے ۔