كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْمُهِلَّةِ بِالْعُمْرَةِ تَحِيضُ فَيُدْرِكُهَا الْحَجُّ فَتَنْقُضُ عُمْرَتَهَا وَتُهِلُّ بِالْحَجِّ هَلْ تَقْضِي عُمْرَتَهَا؟ صحيح دون ركوعه في المسجد فإنه منكر حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُزَاحِمِ بْنِ أَبِي مُزَاحِمٍ حَدَّثَنِي أَبِي مُزَاحِمٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَسِيدٍ عَنْ مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ قَالَ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجِعْرَانَةِ فَجَاءَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَرَكَعَ مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ أَحْرَمَ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى رَاحِلَتِهِ فَاسْتَقْبَلَ بَطْنَ سَرِفَ حَتَّى لَقِيَ طَرِيقَ الْمَدِينَةِ فَأَصْبَحَ بِمَكَّةَ كَبَائِتٍ
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
باب: جو عورت عمرے کی نیت سے احرام باندھے ‘ اس کو حیض آ جائے اور پھر حج کا وقت آ جائے تو کیا وہ اپنا عمرہ ختم کر کے حج کا احرام باندھ سکتی ہے‘اور کیا وہ اپنے عمرے کی قضاء کرے؟
سیدنا محرش کعبی ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جعرانہ میں تشریف لائے پھر مسجد میں آئے اور جو اللہ نے چاہا نماز پڑھی ۔ پھر آپ ﷺ نے احرام باندھا ، پھر اپنی سواری پر درست ہو کر بیٹھ گئے اور دامن وادی سرف کا رخ کر لیا حتیٰ کہ مدینہ کی راہ پر جا ملے اور مکہ میں صبح کی ، گویا کہ آپ ﷺ رات ہی سے یہیں تھے ۔
تشریح :
(فاصبح بمکۃ کبائت) اور مکہ میں صُبح کی۔گویا کہ آپ رات ہی سے یہیں تھے۔یہ جملہ کسی راوی کا وہم ہے۔جامع ترمذی سنن نسائی اور مسند احمد میں جو آیا ہے۔وہ صحیح تر ہے کہ آپ نے رات میں عمرہ کیا۔اور رات ہی کو جعرانہ واپس تشریف لے آئے۔گویا آپ نے رات یہیں گزاری تھی۔ اور اس بنا پر بعض اصحاب رضوان اللہ عنہم اجمعین پرآپﷺ کا یہ عمرہ مخفی رہا۔(بزل المجہود) یہ حدیث باب سے اس طرح مطابقت رکھتی ہے۔کہ قضا یا نفلی عمرہ ادا کرن ےوالا تنعیم سے احرام باندھے یاجعرانہ سے یہی دو مقام قریب کے میقات ہیں۔