Book - حدیث 1993

كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ الْعُمْرَةِ صحیح حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ وَقُتَيْبَةُ قَالَا حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَ عُمَرٍ عُمْرَةَ الْحُدَيْبِيَةِ وَالثَّانِيَةَ حِينَ تَوَاطَئُوا عَلَى عُمْرَةٍ مَنْ قَابِلٍ وَالثَّالِثَةَ مِنْ الْجِعْرَانَةِ وَالرَّابِعَةَ الَّتِي قَرَنَ مَعَ حَجَّتِهِ

ترجمہ Book - حدیث 1993

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل باب: عمرے کے احکام و مسائل سیدنا ابن عباس ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے چار عمرے کیے تھے ۔ عمرہ حدیبیہ ( جس سے آپ ﷺ کو واپس جانا پڑا تھا ) دوسرا وہ جو حسب اتفاق معاہدہ اگلے سال کیا ۔ تیسرا جعرانہ سے اور چوتھا جو آپ ﷺ نے اپنے حج کے ساتھ ملا کر کیا ۔